8 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے ابوظہبي میں اپنے دورہ امارات کے اختتام پر کہا ہےکہ بحرین میں بیرونی افواج کی موجودگي سے اس ملک کے بحران میں شدت آجائے گي۔

ابنا: علی اکبرصالحی نے اتوار کی رات متحدہ عرب امارات میں صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ بیرونی افواج نے نہ صرف بحرین کے مسئلے کوحل نہیں کیا ہے بلکہ بحرین کے حالات مزید خراب ہی ہوئےہیں۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ علاقائی ممالک کے صلاح و مشوروں سے ایسا ماحول سامنے آئے گا جس کے نتیجے میں بحرین میں مذاکرات شروع ہوسکیں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران بحرین کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا احترام کرتا ہے اور ایران نے اس ملک میں مداخلت کی ہے اور نہ کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم کسی ملک کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتے اسی طرح یہ بھی پسند نہیں کرتے کہ کوئي اور ملک علاقائي ممالک کے امور میں مداخلت کرے ۔انہوں نے کہا کہ امارات کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے ساتھ مذاکرات مفید رہے ہیں اور ہم نے علاقے کےبارےمیں انہيں اپنے نظریات سے واضح طور پر مطلع کیا ہے اسی طرح اپنی تشویشوں سے بھی آگاہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /169